غزہ: غذائی قلت سے 4 بچوں سمیت مزید 15 فلسطینی انتقال کرگئے

15 more Palestinians

غزہ میں غذائی قلت سے مزید 4 بچوں سمیت 15 فلسطینی انتقال کرگئے۔

غزہ میں خوراک کی قلت سے 4 بچوں سمیت مزید 15 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد بھوک اور غذائی قلت سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد اب 101 ہوگئی ہے۔

فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے غزہ میں صورتحال تباہ کُن ہے، ہر فرد بھوک کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی حملوں اور خوراک کی بندش کیخلاف فلسطینی مغربی کنارے میں مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور کہاکہ غزہ میں بچوں کو بھوک سے قتل نہ کرو۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ حملوں میں امداد کے منتظر 31 فلسطینیوں سمیت 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

READ  فرانسیسی وزیراعظم نے 26 روز بعدہی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں