خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

tourists in Khyber Pakhtunkhwa

پشاور: خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سیاحتی علاقوں میں 21 سے 29 جولائی تک فلیش فلڈز کا خدشہ ہے۔

محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر نہ کریں اور سیاحتی مقامات پر جانےسے پہلے 1422 پر کال کریں۔

سیکرٹری سیاحت ڈاکٹرعبدالصمد نے کہا کہ سیاح خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے بھی گریز کریں، گزشتہ روز بھی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 500 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا، جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ سے تودہ گرنے سے سڑک بند ہوگئی تھی۔

READ  باجوڑ میں قبائل کے 2گروپوں میں بالآخر 31 سال بعد صلح ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں