جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی کے باعث دس سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ سیلابی پانی نے وسیع علاقوں میں کھڑی فصلوں اور آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ متعدد رابطہ سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔
ادھر راجن پور میں بھی سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب حافظ آباد میں دریائے چناب کے کناروں پر کٹاؤ میں تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی دیہات کی سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین دریا برد ہو چکی ہے۔






تبصرے بند ہیں