جیکب آباد کے قریب سلطان کوٹ اور آباد اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ دھماکا صبح 10:20 پر ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے ٹریفک متاثر ہونے سے دیگر ٹرینوں کی روانگی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طبی امداد اور مکمل تحقیقات کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریاست کے خلاف کارروائی ہے، ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔





تبصرے بند ہیں