شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کا چینی خریدو فروخت کا تنازع حل نہ ہو سکا

Sugar purchase and sale dispute between dealers and sugar mill owners could not be resolved

ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی خرید و فروخت کا تنازع تاحال حل نہیں ہو سکا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے سہیل ملک نے بتایا کہ آج بھی ڈیلرز کو چینی 165 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم نہیں کی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں چینی کی سپلائی بدستور معطل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان نے وزارت سے ملی بھگت کر کے چینی برآمد کر دی، جس سے اربوں روپے کا منافع کمایا، اور اب جب بحران پیدا ہوا ہے تو اس کا سارا ملبہ صرف ڈیلرز پر ڈال دیا گیا۔ سہیل ملک نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث شوگر ڈیلرز روپوش ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان چینی بحران پر کھل کر بیان دینے سے گریز کر رہے ہیں۔ تاہم شوگر ملز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کے ذخائر کی کمی نہیں، اور اس حوالے سے ہمارا مؤقف حکومت کو معلوم ہے۔

READ  شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں