پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کو فٹنس کے حوالے سے ایک دلچسپ اور حقیقت پر مبنی مشورہ دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کو میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے متحرک کرتے آئے ہیں۔
حال ہی میں، فٹنس پر بڑھتی ہوئی تنقید کے تناظر میں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو سادہ مگر مؤثر مشورہ دیتے ہوئے کہا، "کھانا کم کرو، 36 نان کھانے کی ضرورت نہیں۔”وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فٹنس کا اصل راز اعتدال سے کھانے اور خود پر قابو رکھنے میں ہے، اور وہ خود بھی برسوں سے یہی اصول اپنائے ہوئے ہیں۔
ان کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا گیا، ایک صارف نے لکھا، "وسیم بھائی کا پنجابی انداز کمال ہے”، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا، "آج کل کے کھلاڑی واقعی فٹنس پر توجہ نہیں دیتے۔”






تبصرے بند ہیں