وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا

Wasim Akram gave interesting advice to young players

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کو فٹنس کے حوالے سے ایک دلچسپ اور حقیقت پر مبنی مشورہ دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کو میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے متحرک کرتے آئے ہیں۔

حال ہی میں، فٹنس پر بڑھتی ہوئی تنقید کے تناظر میں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو سادہ مگر مؤثر مشورہ دیتے ہوئے کہا، "کھانا کم کرو، 36 نان کھانے کی ضرورت نہیں۔”وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فٹنس کا اصل راز اعتدال سے کھانے اور خود پر قابو رکھنے میں ہے، اور وہ خود بھی برسوں سے یہی اصول اپنائے ہوئے ہیں۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا گیا، ایک صارف نے لکھا، "وسیم بھائی کا پنجابی انداز کمال ہے”، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا، "آج کل کے کھلاڑی واقعی فٹنس پر توجہ نہیں دیتے۔”

READ  پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے میچ پر سوالیہ نشان لگ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں