پاک امریکا تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیر خزانہ امریکا روانہ

Finance Minister leaves for US to finalize Pak-US trade agreement

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے امریکا روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد اورنگزیب تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گئے ہیں جہاں توقع ہے کہ یکم اگست 2025 کی ڈیڈ لائن سے قبل دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر متفقہ ٹیرف پر دستخط ہو سکتے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیرِ اعظم آفس میں ایک اجلاس میں شرکت کی جس کے بعد انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ واشنگٹن روانہ ہوں تاکہ ممکنہ ڈیڈ لائن سے قبل امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا سکے۔

واضح رہے امریکاکے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کی یہ ڈیڈ لائن ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔

READ  موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں