بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے ناگول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 25 سالہ نوجوان راکش بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
راکش کا تعلق ضلع کھمم کے تھلادا گاؤں سے تھا اور وہ سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورولو کا بیٹا تھا۔ وہ ناگول میں مقیم تھا اور ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔ یہ واقعہ شام 8 بجے کے قریب پیش آیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا۔ کھیل کے دوران وہ اچانک زمین پر گر گیا۔
ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر سی پی آر دے کر جان بچانے کی کوشش کی، لیکن حالت میں بہتری نہ آنے پر اُسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے راکش کو مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں راکش کے گرنے اور اُسے بچانے کی کوششوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں