منشیات برآمدگی کیس: انمول عرف پنکی شواہد نہ ملنے پر بری

Anmol alias Pinky acquitted due to lack of evidence

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدم شواہد کی وجہ سے بری کر دیا۔

ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، عدم شواہد کی وجہ سے عدالت نے سی ٹی ڈی تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ کو بری کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے ویمن جیل سے رہا کر دیا جائے۔
ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2018ء میں انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انمول عرف پنکی اب تک 4 مقدمات میں بری ہو چکی ہے جبکہ اس کا بھائی ناصر بھی اسی کیس میں پہلے ہی بری ہو چکا ہے۔

READ  رانا ثنااللّٰہ کے گھر پر حملے کا کیس، عمر ایوب سمیت 75 ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں