عرفات منہاس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد

پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس کو ہوم ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شاندار کارکردگی پر اکتوبر 2026 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا۔

عرفات منہاس نے 5 اننگز میں 29.80 کی اوسط سے 149 رنز بنائے، جبکہ 9 وکٹیں بھی حاصل کیں جن میں انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹیں شامل تھیں۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں عرفات منہاس نے 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور 59 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔ یہ پاکستان کی سرزمین پر کسی پاکستانی بولر کی دوسری بہترین ون ڈے بولنگ کارکردگی ہے۔

سری لنکا کے خلاف فائنل میں انہوں نے صرف 31 گیندوں پر 61 رنز بنا کر پاکستان کو 326 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔

ایوارڈ کے لیے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر مارکو جانسن اور ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مارکو جانسن نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

دوسری جانب شائی ہوپ نے بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں ناقابلِ شکست 162 رنز کی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو 352 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی۔ انہوں نے پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھی دو سنچریاں اسکور کیں۔

READ  ایک شہری نے خواتین کی جیل میں قید ہونے کے لیے اپنی جنس تبدیل کر لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں