مصری ساحلی شہر سکندریہ کے قریب 2 ہزار سال پرانے شہر کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔
مصری حکام کے مطابق یہ کھنڈرات سکندریہ کے ساحل، خاص طور پر خلیج ابوقیر کے علاقے میں ملے ہیں اور ممکنہ طور پر قدیم کینوپس شہر کے باقیات ہو سکتے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکام کا ماننا ہے کہ یہ کھنڈرات کینوپس شہر کی توسیع کا حصہ ہو سکتے ہیں، جو یونانی بطلیما خاندان کے دور میں ایک اہم تجارتی مرکز تھا۔ تاریخی طور پر، بطلیما خاندان نے مصر پر تقریباً 300 سال اور روم پر تقریباً 600 سال حکمرانی کی۔
حکام نے بتایا کہ بار بار آنے والے زلزلے اور سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح نے اس شہر کی بندرگاہ کو پانی میں غرق کر دیا تھا۔
مصری وزیر سیاحت و نوادرات، شریف فتح، نے کہا کہ پانی کے نیچے ابھی بھی بہت کچھ موجود ہے، تاہم اب تک ہم محدود سامان ہی سطح پر لا سکے ہیں۔






تبصرے بند ہیں