ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا

Modi faces criticism in his own country for pulling out of Iran's Chabahar port

ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو ریلیز کی، جس میں لکھا کہ ‘نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے آگے سرینڈر۔’
سیاسی جماعت کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ معاہدہ کرنے پر اسے بڑی کامیابی کہنے والے مودی چابہار کا کنٹرول چھوڑنے پر خاموش ہیں، افسو س مودی ٹرمپ کے آگے جھک گئے اور ملک کا نقصان کردیا۔

واضح رہے سال 2024 میں بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالا تھا۔

امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد بھارت نے ایران کی چا بہار بندرگاہ سے عملی طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

بھارت نے پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ایران کو اپنی طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم ادا کردی ہے جس کے بعد اب ایران اس سرمائے کو بھارت کی شمولیت کے بغیر بندرگاہ پر سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

READ  ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی، چینی نوسترادامس کی پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں