بھارت: جوتے پہننے پر بحث، 16سالہ نوجوان نے چھوٹے بھائی کو قینچی کے وار سے قتل کرڈالا

Argument over wearing shoes, 16-year-old kills younger brother with scissors

بھارت میں نئے جوتے پہننے پر بحث کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 سالہ سورج شرما اور اس کے 15 سالہ بھائی لکشمن شرما کی جانب سے آن لائن جوتے آرڈر کیے گئے تھے، جوتے گھر ڈیلیور ہونے کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا کہ پہلے جوتے کون پہنے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جھگڑا اس قدر بڑھ گیاکہ غصے کے عالم میں سورج نے مبینہ طور پر قینچی اٹھائی اور لکشمن پر حملہ کر دیا، جس سے اس کے سر اور ہاتھوں پر بری طرح زخم آئے اور لکشمن بیہوش ہوکر گر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی کو جیسے ہی واقعے کا علم ہوا وہ لکشمن کو فوری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اسے مردہ قرار دیا گیا۔

READ  ٹرمپ کے امن منصوبے کیساتھ آگے بڑھنےکیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں