ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ بحال ہونے کے باوجود پاسپورٹ تجدید نہ ہونے پر عدالت سے رجوع

Arshad Chaiwala's passport not renewed despite reinstatement of identity card

سوشل میڈیا پر ارشد چائے والا کے نام سے معروف ارشد خان نے پاسپورٹ کے حصول اور تجدید کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ارشد خان نے اس سلسلے میں بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور پٹیشن دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق بھی مکمل کر لی ہے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے بتایا درخواست کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ارشد خان ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور عدالتی حکم پر ان کا شناختی کارڈ پہلے ہی بحال ہو چکا ہے، تاہم اس کے باوجود ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جا رہی۔عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ متعلقہ حکام کو ارشد خان کے پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا کے لیے ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔
وکیل کے مطابق شناختی کارڈ فعال ہونے کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونا غیر ضروری رکاوٹ ہے، جس کے ازالے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے، پاسپورٹ کی تجدید کے لیے عدالت سے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

READ  تجاوزات کے خاتمے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرااسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا: وزیراعظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں