کوٹری کے صنعتی زون کا فضلہ ملا پانی کے بی فیڈر میں چھوڑے جانے کا انکشاف

B-feeder of the mixed water

جامشورو: کوٹری کے صنعتی زون کا فضلہ ملا پانی کے بی فیڈر میں چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کے بی فیڈر کا پانی کینجھر جھیل میں شامل ہونے کے بعد کراچی کو فراہم کیا جاتا ہے۔

ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے کوٹری انڈسٹریل زون کے دورے کے بعد کہا ہے کہ دورے کے دوران فیکٹریوں کے فلٹرپلانٹ غیر فعال ملے ہیں۔ جس کی وجہ سے فیکٹریوں کا فضلہ ملا پانی بغیر ٹریٹمنٹ نہرمیں چھوڑا جارہا ہے۔

انچارج ای پی اے سندھ عمران علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹریٹمنٹ کے پانی نہر میں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

READ  جوز بٹلر نے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں