پہلی شادی پر صرف ایک ہزار روپے خرچ ہوئے تھے, بشریٰ انصاری

Bushra Ansari spent only Rs 1,000 on her first marriage

پاکستان کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی کی سادگی کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کو فضول خرچی سے بچنے کی نصیحت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ 1978ء میں ان کی شادی پر صرف ایک ہزار روپے خرچ ہوئے، نہ کوئی قرض لیا گیا، نہ زیورات بنوائے گئے اور نہ ہی فضول تقریبات ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر اس وقت سرکاری ملازم تھے اور ماہانہ تنخواہ 1200 روپے تھی، شادی کے لیے گاڑی بیچ کر زیورات بنانے اور ولیمے پر قرض لینے کا سوچا گیا تھا۔

لیکن ان کے والد نے گاڑی بیچنے سے منع کیا اور کہا کہ گاڑی تمہارے کام آئے گی، زیورات نہیں، اور قرض لے کر ولیمہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ لوگ کھانا کھا کر چلے جائیں گے، قرض تمہارے سر رہے گا۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اس فیصلے کی بدولت شادی کے بعد کبھی قرض نہیں رہا اور زندگی آسان گزری۔

انہوں نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ شادی خوشی کا موقع ہے، دکھاوا کرنے کا نہیں، خوشی قرض میں نہیں بلکہ رشتے میں ہوتی ہے۔

READ  روزانہ 35 سپلیمنٹس کا استعمال، کم کارڈیشین کے انکشاف پر ڈاکٹرز نے خبردار کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں