بھارت میں پیسوں کے بجائے کچراوصول کرنے والے کیفے مقبول ہونے لگے

Cafes that accept waste instead of money are becoming popular in India

بھارت میں ایک منفرد رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے جہاں کیفے پیسوں کے بجائے کچرا، خاص طور پر پلاسٹک وصول کرکے کھانا فراہم کرتے ہیں۔

امبکاپور کی میونسپل کارپوریشن کے تحت قائم ایک کیفے میں 500 گرام پلاسٹک لانے پر ناشتے میں سموسہ یا فلّے ملتے ہیں، جبکہ 1 کلو پلاسٹک کے بدلے چاول، دال، سالن اور پاپڑ پر مشتمل مکمل کھانا دیا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر کو صاف رکھنا، پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانا اور غریب افراد کو مفت کھانا فراہم کرنا ہے، جب کہ جمع شدہ پلاسٹک ری سائیکلنگ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی طرز پر جوناگڑھ میں بھی ایک کیفے نے مقامی انتظامیہ اور خواتین کی تنظیم "سخی منڈل”کے تعاون سے یہ سلسلہ شروع کیا ہے، جہاں 500 گرام پلاسٹک پر لیموں یا سونف کا جوس اور 1 کلو پلاسٹک پر غذائیت سے بھرپور ناشتہ دیا جاتا ہے۔ ان کیفوں میں کھانے مقامی کسانوں سے خریدے جاتے ہیں اور سرو کرنے کے لیے ماحول دوست مٹی کے برتن استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ تمام کیفے نہ صرف پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال میں کمی اور ری سائیکلنگ کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ سماجی سطح پر مستحق اور غریب افراد کو مفت کھانے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔

READ  کراچی: خلیجی ممالک جانیوالی شپمنٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں