بھارتی اداکارہ اور اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے درمیان قربتیں؛ تصاویر وائرل

Closeness between Indian actress and Emirati social media influencer

متحدہ عرب امارات کے معروف انفلوئنسر خالد العامری کی سالگرہ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ سنینا کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا اور سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔

یہ چہ می گوئیاں اُس وقت اپنے عروج کو پہنچیں جب عرب دنیا کے مشہور زمانہ کنٹینٹ کریئٹر خالد العامری نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں سے ایک نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس میں خالد العامری ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں تاہم ان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

سالگرہ کی تصاویر کے اس البم میں اگلی ہی تصویر میں خالد العامری کی سیلفی ہے جو انھوں نے بھارتی اداکارہ سنینا یلا کے ساتھ بنائی ہے۔
خالد العامری کا ان تصویر کے ساتھ لکھا گیا دلکش کیپشن بھی مداحوں کو یقین دلانے کے لیے کافی تھا کہ جوڑے کے درمیان کچھ تو چل رہا ہے۔

ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور خالد العامری کے مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر سنینا کے مداحوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔ وہ بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مبارک باد دینے میں پیچھے نہیں رہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تقریب صرف سالگرہ نہیں بلکہ دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں اور نئے رشتے کا باضابطہ اعلان بھی ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ہی خالد العامری اور ان کی اہلیہ سلمی محمد کے درمیان طلاق ہوئی ہے اور ان کی نجی زندگی موضوع بحث بھی رہی تھی۔

READ  ’اسکوئڈ گیم 3‘ نے ریلیز کے تین دن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں