کیلیفورنیا کے شہر کامپٹن میں ایک ڈور بیل کیمرے نے رات کے وقت ایک پراسرار سائے کی ویڈیو ریکارڈ کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
یہ فوٹیج جیسیکا اورٹیز نامی خاتون نے شیئر کی، جسے ان کے رنگ کیمرے نے ان کے گھر کے باہر اندھیرے میں ریکارڈ کیا۔ ویڈیو میں ایک عجیب و غریب سایہ گھر کے قریب چلتا ہوا دکھائی دیتا ہے، جس کی شکل غیر معمولی محسوس ہوتی ہے۔
اورٹیز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "کوئی مجھے سمجھائے کہ میرے ڈور بیل کیمرے نے کیا ریکارڈ کیا ہے؟ کیا یہ میرا وہم ہے؟ میرا بیٹا بھی اتنا ہی حیران ہے جتنا میں ہوں۔”
مقامی میڈیا سے گفتگو میں جیسیکا نے بتایا، "میرے بیٹے نے ویڈیو دیکھتے ہی بستر پر اٹھ کر بیٹھا اور تین بار چلایا، جب اس نے ویڈیو تیسری بار دیکھی تو کہا، یہ تو خلائی مخلوق ہے، پولیس کو بلائیں۔ لیکن میں نے سوچا، کسی خلائی مخلوق کے لیے پولیس کو فون کرنا مجھے پاگل ظاہر کرے گا، اس لیے ایسا نہیں کیا۔”
سوشل میڈیا صارفین میں اس ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ افراد نے سائے کو خلائی یا پراسرار مخلوق قرار دیا، جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ شاید یہ کوئی ٹوپی پہنے یا سیاہ لباس میں ملبوس شخص ہو سکتا ہے جس نے ہلکے رنگ کا بیگ اٹھا رکھا تھا۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے، تاہم اورٹیز کو اب تک اس پراسرار منظر کا کوئی واضح جواب نہیں ملا۔






تبصرے بند ہیں