شمالی علاقوں میں سیر کیلیے ضرور آئیں لیکن کچرا نہ پھیلائیں، شاہد آفریدی کی اپیل

Do visit the northern areas for tourism

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کو صاف رکھنے کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی درخواست کی تھی، اب پھر کر رہا ہوں کہ یہاں ضرور آئیں، تفریح کریں لیکن کچرا نہ پھیلائیں۔


ویڈیو میں انہیں مختلف مقامات سے کچرا اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد آفرید نے مزید کہا کہ وہ یہاں کچھ ڈسٹ بن لگادیں گے تاکہ لوگ اس میں کچرا ڈالیں۔

انہوں نے علاقہ مکین بچوں کی فرمائش پر 14 اگست سے قبل کرکٹ کی پچ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

READ  سندھ ہائیکورٹ کا عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور لینے سے انکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں