سرجری کے دوران شرمناک حرکت; مریض بے ہوش، ڈاکٹر اور نرس جنسی تعلقات میں مصروف

Embarrassing act during surgery; Patient unconscious, doctor and nurse engaged in sex

سرجری کے دوران شرمناک حرکت; مریض بے ہوش، ڈاکٹر اور نرس جنسی تعلقات میں مصروف

لندن میں میڈیکل ٹریبونل میں ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ برطانیہ کے Tameside اسپتال میں ایک شادی شدہ ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر میں مریض کی سرجری کے دوران نرس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ اس وقت مریض بے ہوشی کی حالت میں تھا۔

44 سالہ کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ ڈاکٹر سہیل انجم اور ایک نرس کو ایک ساتھی عملے نے "قابلِ اعتراض حالت” میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ساتھی نے اس واقعے کو "انتہائی حیران کن اور غیر پیشہ ورانہ” قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق
ڈاکٹر انجم نے ایک نرس کو مریض کی نگرانی پر چھوڑا اور یہ کہہ کر تھیٹر سے نکل گئے کہ وہ مختصر وقفہ (comfort break) لینا چاہتے ہیں۔

کچھ دیر بعد نرس NT تھیٹر نمبر 8 میں داخل ہوئیں تو انہوں نے ڈاکٹر انجم اور نرس C کو شرمناک حالت میں پایا۔

بیان کے مطابق، نرس C کی پتلون گھٹنوں تک نیچے تھی اور ڈاکٹر انجم اپنے پاجامے کی ڈوری باندھ رہے تھے۔
نرس NT یہ منظر دیکھ کر فوراً باہر نکل آئیں اور اپنے لائن مینیجر کو واقعے کی رپورٹ کر دی۔ بعد ازاں یہ معاملہ جنرل میڈیکل کونسل (GMC) تک پہنچا۔

ڈاکٹر کا اعتراف

کیس کے آغاز سے قبل، ڈاکٹر سہیل انجم نے اعتراف کیا کہ وہ نرس C کے ساتھ جنسی سرگرمی میں ملوث تھے اور مانا کہ ان کے عمل سے مریض کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ فروری 2024 میں اسپتال چھوڑ چکے ہیں اور واپس پاکستان منتقل ہو گئے تھے، لیکن اب وہ برطانیہ میں دوبارہ اپنے کیریئر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر نے وعدہ کیا کہ یہ "ایک وقتی غلطی” دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جائے گی۔
یہ واقعہ برطانیہ کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی حفاظت اور اسپتال کے ماحول پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے۔

READ  لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں