آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مزید 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 2 آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی، دونوں آئل ٹینکر امریکی فوج کی مدد سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق آئل ٹینکر غیر قانونی راستوں سے گزرنے کی کوشش میں بارودی سرنگوں سے ٹکرائے، دونوں آئل ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور ٹریکنگ نظام بند کر رکھے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 4 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے۔ ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے ممنوعہ علاقے سے گزر رہے تھے، آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوئے۔

READ  قانون کے نفاذ سے قبل ہونے والی کم عمری شادی پر نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوسکتا، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں