اسلام آباد(ویب ڈیسک) سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔
’’ڈان نیوز‘‘ کے مطابق فرخ کھوکھر 18 جولائی کو ڈیرہ تاجی کھوکھر میں مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں جے یو آئی (ف) میں شامل ہوں گے، فرخ کھوکھر جے یو آئی میں شمولیت کے بعد باقاعدہ اسلام آباد سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے۔
فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر نواز کھوکھر کے بھتیجے اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچازاد بھائی ہیں، امیر جے یو آئی اسلام آباد پیر مفتی اویس عزیز بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔یاد رہے کہ فرخ کھوکھر خطہ پوٹھوہار کی جانی مانی شخصیت تاجی خان کھوکھر مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
تاجی کھوکھر مرحوم کے صاحبزادےفرخ کھوکھر کا جمعیت علمائے اسلام (ف )میں شمولیت کا فیصلہ





تبصرے بند ہیں