دورۂ بنگلادیش سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا

Fitness issues plague national cricket team

دورۂ بنگلا دیش سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان دائیں کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شاداب کو کندھے کی تکلیف کے سبب سرجری تجویز کی ہے جس کے بعد انگلینڈ میں شاداب کی کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سرجری کے بعد شاداب تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاداب کے علاوہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور آئندہ سیریز کے لیے ان کی دستیابی مشکوک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر سلمان مرزا اور لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دورۂ بنگلا دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلا دیش روانہ ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی ۔

READ  ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں