امریکا میں پہلی بار سیاہ فام رکنِ کے ایوانِ نمائندگان کا اسپیکر بننے کا امکان

امریکا میں پہلی بار کسی سیاہ فام رکنِ کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کا اسپیکر بننے کا امکان ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد پارٹی رہنما حکیم جیفریز اسپیکر بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔ نئی امریکی کانگریس کا اجلاس 3 جنوری کو ہوگا۔ جس میں اسپیکر کا انتخاب بھی متوقع ہے۔

حکیم جیفریز منتخب ہوئے تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام اسپیکر ہوں گے۔ امریکی آئین کے تحت ایوانِ نمائندگان کا اسپیکر صدارتی جانشینی کی ترتیب میں نائب صدر کے بعد دوسرے نمبر پر ہوتا ہے۔

جیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے حکیم جیفریز نے کہا۔ آج سے امریکا کی شاندار واپسی کا آغاز ہو رہا ہے۔ امریکی عوام نے انتہاپسندی اور بدعنوانی کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چک شومر نے صدر ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا ۔ کہا ری پبلکنز نے ٹرمپ کا ساتھ دے کر خود کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ۔ بولے امریکی عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے ۔ ڈیموکریٹس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا ۔ صدر ٹرمپ ساتھ دیں یا نہ دیں ہم امریکا میں تبدیلی لا کر رہیں گے۔

READ  صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں