الہان عمر سمیت 6 مسلمان امیدوار امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہوگئے۔
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر نے امیگریشن فراڈ کی تحقیقات اور سیاسی مخالفت کے باوجود مینیسوٹا کے انتخابی حلقے سے مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار الہان عمر نے ری پبلکن حریف جان نیگل کو شکست دے کر امریکی ایوان نمائندگان میں اپنی نشست برقرار رکھی۔ ان کا انتخابی حلقہ منی ایپلس شہر اور اس کے نواحی علاقوں پر مشتمل ہے۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے ریاست مینیسوٹا سے مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے ری پبلکن امیدوار جان نیگل کو شکست دے کر اپنی نشست برقرار رکھی۔
دوسری جانب نیوجرسی سے ڈیموکریٹ امیدوار آدم حماوی پہلی بار رکن کانگریس منتخب ہوئے، مشی گن میں رشیدہ طلیب، انڈیانا میں آندرے کارسن بھی اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں عائشہ وہاب نے 57 فیصد جبکہ لطیفہ سائمن نے 80 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔






تبصرے بند ہیں