وفاقی وزیر خزانہ محمد اونگزیب کا کہنا ہے کہ پاسکو، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی کو رائٹ رائزنگ کے تحت بند کیا گیا۔ 26سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 78 سال میں جو اصلاحات نہیں سکیں وہ ایک سے ڈیڑھ سال میں نہیں ہوسکتیں۔
اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام جاری کانفرنس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں وزیر خزانہ محمد اونگزیب کہا کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی میں رائٹ رائزنگ پر کام کیا گیا، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن ، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو کی رائٹ سائزنگ کی گئی۔
محمد اونگزیب کا کہنا تھا کہ ایس او ایز کمیٹی میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی اصلاحات پر مبنی رپورٹ بڑی کارآمد رہی۔ سرکاری اداروں کی نجکاری پرکام جاری ہے۔ 26 اداروں کی نجکاری بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کو نئی بلندیاں دیں۔ معاشی ترقی کے فائدے ہر گھر تک پہنچنا ضروری ہیں۔






تبصرے بند ہیں