بالی ووڈ کنگ 61 برس کے ہوگئے، سلمان خان کا پیغام، کنگ خان کا دلچسپ جواب

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 61 برس کے ہوگئے، ساتھی فنکاروں کی جانب سے سالگرہ پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

پیر 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے اور ان کی فنی صلاحیتوں اور شخصیت کو سراہا۔

شاہ رخ خان کی دیرینہ ساتھی اداکارہ کاجول نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ دونوں فنکاروں نے ‘بازیگر’، ‘کرن ارجن’، ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ اور ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ سمیت کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور نے بھی شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی آنے والی فلم ‘کنگ’ میں اپنی شمولیت کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں شاہ رخ خان کو ‘کنگ’ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ بادشاہ رہیں گے اور ان کے ساتھ رقص کرنے کی منتظر ہیں۔

اداکار انیل کپور نے بھی ماضی کی فلموں کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ برسوں کی ہنسی، بے شمار یادیں وابستہ ہیں، تاہم ان کی شخصیت کا سحر اور شوخی آج بھی برقرار ہے۔

اداکار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان کو 61ویں سالگرہ پر منفرد انداز میں مبارک باد دی، جس کے جواب میں کنگ خان نے بھی دوستانہ نوک جھونک کی۔ دونوں ستاروں کی گفتگو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

READ  کترینہ کیف کی پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات، ویڈیوز وائرل

سلمان خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کے گانے ’تو مل جائے‘ کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے پیغام میں شاہ رخ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ جوان رہیں، یہی ان کی دعا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں