حکومت کا ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنےکا فیصلہ

Government decides to establish

اسلام آباد: حکومت نے ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کے لیے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ریگولیٹری اتھارٹی ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کے لیے لیگل فریم ورک پیش کرےگی، ریگولیٹری اتھارٹی خود مختار ادارے کے طور پرکام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی ورچوئل اثاثوں کے لائسنس کا اجراء کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ریگولیٹری اتھارٹی ایف اے ٹی ایف کے فریم ورک کے مطابق کام کرے گی۔

READ  اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں