پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت کردی۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے اعلامیہ میں کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور آئینی حقوق پر حملہ ہوگا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی نے سیاسی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں لانگ مارچ سمیت سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی نے لانگ مارچ سمیت سیاسی معاملات پر مشاورت کے لیے سیاسی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔






تبصرے بند ہیں