وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ پی وی سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا نہایت ضروری ہے
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متعدد کیسز میں خواتین سروائیکل کینسر کے باعث جاں بحق ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بیماری کی علامات معمولی ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے دیر سے تشخیص ہوتی ہے اور آخری مرحلے میں یہ بہت تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ یہ ایک ایسا کینسر ہے جو وائرس سے ہوتا ہے اور واحد کینسر ہے جس کی بروقت تشخیص اور بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اس قوم کو آگے لے کر جائیں گی کیونکہ ان میں بے پناہ طاقت ہے۔
اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی کہ بعض اسکول ویکسی نیشن مہم میں تعاون نہیں کر رہے، جس پر انہوں نے فوری حکم دیا کہ تمام اسکول اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین بچیوں کے لیے انتہائی اہم ہے اور جہاں بھی ضرورت پڑی وہ موجود ہوں گے۔





تبصرے بند ہیں