رحیم یارخان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعے میں 5 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 2 خواتین سمیت 3 کی لاشیں برآمد کر لی گئی
رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور، موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعے میں 5 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 2 خواتین سمیت 3 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ 2 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
لیاقت پور میں بند ٹوٹنے کے باعث متاثرہ 16 دیہات کے تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مظفر گڑھ میں زمیندارہ بند ٹوٹ جانے سے کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں اور ہزاروں ایکڑ فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سیلابی پانی میں ڈوبے مظفر گڑھ میں شدید بارش کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔






تبصرے بند ہیں