مولانا ادریس قتل: کیمروں کی مدد سے جائے وقوعہ کی تصاویر حاصل کرلی گئیں، ایک دہشتگرد کی شناخت

Images of the crime scene were obtained with the help of cameras

چارسدہ: جے یو آئی کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے والے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی گئیں۔

گزشتہ روز چارسدہ میں نامعلوم افراد نے مولانا محمد ادریس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔

مولانا ادریس کو گھر سے مدرسے جاتے ہوئے منگل کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ان کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

تفتیشی حکام نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مولانا ادریس کے قتل کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا اور دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے، اسکے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

READ  وزیراعظم سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں