متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد

Iman Mazari and her husband Hadi Ali indicted

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد کردی۔

اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے کیس میں دونوں پر فرد جرم عائد کی جس پر ایمان مزاری اور ہادی علی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

تاہم عدالت نے صحت جرم سے انکار پر اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

READ  پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ معاہدے پر اتفاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں