اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

Imran Khan's medical examination in Adiala Jail

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔

جیل ذرائع کا بتانا ہےکہ ڈاکٹرزکی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جس کے بعد ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنےکی رپورٹ مرتب کرکےجیل حکام کو بھیجی جائے گی۔

READ  کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں