انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Indonesian President to arrive in Pakistan today on official visit

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشین صدر پرابوو سو بیانتو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

انڈونیشن صدر کی صدر آصف علی زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔

دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

READ  پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں