فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عہدیدار اسماعیل الثوابۃ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ سٹی میں جارحانہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الثوابۃ نے اسرائیلی فوج کے نئے حملوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شہری املاک کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور زمینی حقائق کو طاقت کے ذریعے بدلنے کی ’جلا دو‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
حماس کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ شہر میں جاری یہ حملے گزشتہ کارروائیوں میں خطرناک اضافہ ہیں اور ان کا مقصد زمینی قبضے کا حصول ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مزید آپریشنز کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، جس کے نتیجے میں پہلے سے جنگ زدہ علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔






تبصرے بند ہیں