لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا

International Boxing Championship in Lahore

لاہور میں انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روز پاکستان کے اسٹار باکسر محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

لاہور میں جاری انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روز پاکستان کے اسٹار باکسر محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

محمد وسیم نے تھائی لینڈ کے باکسر جکراوت کو شکست دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باکسر محمد وسیم کو ٹا ئٹل جیتنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ محمد وسیم نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

ایونٹ کے آخری روز ہونے والے دیگر مقابلوں میں چوتھے روز کی پہلی فائٹ میں برطانوی باکسر جیمی کیلی نے ساؤتھ ایشیا سپر مڈل ویٹ کیٹیگری میں تھائی لینڈ کے باکسر چائیواٹ کو ہرا کر ٹائٹل جیتا۔

دوسری فائٹ میں میکسیکو کے باکسر نےایشیا گولڈ فیتھر کیٹیگری میں برطانوی باکسر الیکس کو ہرا کر فائٹ اپنے نام کی۔

READ  ٹک ٹاکر سوزین خان کی ہیلووین پارٹی میں غیر اخلاقی حرکات، پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں