ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہوگئی ہے: امریکی وزیر خارجہ

Iranian regime likely weaker than before

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہوگئی ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نےکہا کہ ایران کی معیشت زوال کا شکار ہے، ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایران میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ہوں گے، ایران کے حالیہ مظاہروں میں یقینی طور پر ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوا تھا جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کا بھی سامنا رہا۔

READ  حوثی بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا، فوجی اتحاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں