امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمےکی بنیاد بن سکتی ہیں: پیوٹن

Peace proposals under discussion

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد یوکرین تنازع کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمے اور امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو روس جنگ جاری رکھے گا۔

پیوٹن نے بتایاکہ اب تک ہونے والی بات چیت کسی معاہدے کے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے بارے میں تھی۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور امریکی نمائندوں کی ملاقات رواں ہفتے جنیوا میں ہوگی اور اس ملاقات میں امن معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

READ  خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں