خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران

Khamenei's assassination is a religious crime

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، ایران پر حملے سے متعلق علاقائی ممالک کو امریکا پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات کے بیچ ایران پر حملہ کرکے سفارت کاری کو دھوکا دیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نےامریکی حملے میں جاں بحق160 طالبات کی قبروں کی تصویرشئیرکردی اور کہا کہ یہ وہ ریسکیو ہےجس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔
ادھر سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہاکہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے۔

READ  ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں