دماغ میں ضروری دھات کی کمی کو خطرناک بیماری کا ممکنہ باعث قرار دے دیا گیا

Lack of essential metal in the brain has been identified as a possible cause of dangerous disease

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دماغ میں لیتھیئم کی کمی الزائمر کی بیماری کا اہم سبب بن سکتی ہے۔

امریکی شہر بوسٹن کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کی گئی اس تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ مستقبل میں دماغ میں لیتھیئم کی سطح کو کنٹرول کر کے اس بیماری کو روکنا یا ختم کرنا ممکن ہو سکتا ہے، اگرچہ مریضوں میں اس کے فوری اثرات نظر نہیں آتے۔

ہارورڈ کے نیورو سائنس دان بروس یینکر نے ابتدائی مشاہدات میں لکھا کہ زیادہ مقدار میں لیتھیئم دینے سے چوہوں میں الزائمر کی علامات کم ہوئیں۔ بعد ازاں ان کی ٹیم نے "ریلیجیئس آرڈرز اسٹڈی” کے تحت شریک افراد کے پوسٹ مارٹم میں دماغ میں موجود دھاتوں کی سطح کا جائزہ لیا۔ اس طویل المدتی تحقیق میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کی کیتھلک نن، پادری اور برادرز شامل تھے۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ معتدل درجے کی بیماری میں مبتلا افراد میں 26 دھاتوں میں سے صرف لیتھیئم کی مقدار نمایاں طور پر کم تھی۔ بروس یینکر کے مطابق الزائمر کے مریضوں میں سب سے بڑی تبدیلی یہی کمی تھی۔

READ  سگریٹ نوشی کے صحت پر اثرات سے متعلق عوامی آگاہی، محققین کا اہم انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں