ماہرہ خان کا بدتمیزی سیکھنے کا اعتراف

Mahira Khan admits to learning rudeness

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں بدتمیزی سیکھی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی آنے والی پاکستانی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، جس کے بعد شوبز انڈسٹری میں اس فلم کے حوالے سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

بلال عاطف خان کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کامیڈی، ایکشن اور رومانوی عناصر پر مبنی ایک کمرشل انٹرٹینر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جسے عید کے موقع پر ناظرین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی برکت نامی ایک ایماندار مگر مالی مشکلات کا شکار شخص کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ الماس کے کردار میں نظر آئیں گی۔
کہانی میں الماس اپنے شوہر کے مثالی طرزِ زندگی سے نالاں دکھائی دیتی ہیں اور دونوں کے درمیان تعلق فلم کی جذباتی بنیاد بنتا ہے۔

ٹریلر میں ایکشن، مزاح اور ازدواجی کشیدگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جبکہ یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ برکت کا جرائم کی دنیا سے تعلق سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

فلم کے ذریعے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ثمرہ شہزادی بھی پہلی مرتبہ مرکزی دھارے کے سنیما میں قدم رکھ رہی ہیں۔ ٹریلر لانچ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسے اپنے لیے ایک جذباتی اور پُرجوش تجربہ قرار دیا۔

READ  "کانتارا: چیپٹر 1" نے ایک ہفتے میں کتنی کمائی کی، جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں