پاکستانی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد کا اظہار ، مشرق بینک کا پاکستان میں داخلہ : پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA)

Pakistan Bank asociation

اسلام آباد(ٹی وی ٹو ڈے) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) نے بینکاری شعبے کی جانب سے اسلام آباد میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تاکہ پاکستان میں مشرق بینک پاکستان کے نام سے مشرق کی مکمل خدمات فراہم کرنے والے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے تجارتی آغاز کو یادگار طریقہ سے منایا جاسکے ۔ یہ مشرق کے ایوارڈ یافتہ ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کی متحدہ عرب امارات سے باہر پہلی بڑی بین الاقوامی توسیع ہے اور پاکستان کے ڈیجیٹل بینکنگ سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

mashriq bank
Mashreq Bank’s entry into Pakistan demonstrates international confidence in Pakistani economy

مشرِق شمالی افریقہ مشرق وسطیٰ (MENA) کے خطے کی نمایاں مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے، جس کی دنیا کے بڑے مالیاتی مراکز میں مضبوط موجودگی ہے۔ ملک میں اس کے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے آغاز کو پاکستان کی بینکاری صنعت کے لیے ایک فخر کے موقع کے طور پر منایا گیا۔ اپنی ڈیجیٹل فرسٹ اپروچ، صارف مرکوز حل اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے عزم کے باعث، یہ آغاز سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

READ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی بلندی، 1 لاکھ 52 ہزار کی حد عبور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں