مولانا ہدایت الرحمن کا پرامن مارچ ، کسی قسم کی بد امنی نہیں ہوئی ، انتظامیہ نے کیوں راستے بند کیے

Maulana Hidayat-ur-Rehman's peaceful march, no unrest occurred, why did the administration block the roads?

مولانا ہدایت الرحمن کا پرامن مارچ ایک آئینی اور جمہوری حق ہے،کوئٹہ سے یہ مارچ شروع ہوا کسی قسم کی کوئی بدنظمی نہیں ہوئی جب پنجاب میں داخل ہوئے تو راستے بند کردیے گئے مارچ کو روک لیا گیا۔ پھر چناب پل پر بھی کارواں کو روکا گیا لیکن کاروان نے استقامت دکھائی کہیں بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا گیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ،،یہ قافلہ پرامن ہے عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہے ہیں یہ عوام کے مسائل کے لیے اسلام آباد جانا چاہتے ہیں۔ کارواں لاہور پہنچا یہاں سے اسلام ِآباد کے لیے روانہ ہونا تھا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچ عوام امن چاہتے ہیں ترقی چاہتے ہیں سرکاری دیتھ سکواڈ سے نجات چاہتے ہیں۔لاپتہ افراد کا معاملہ حل ہونا چاہیے ۔ایران کے ساتھ بارڈر مکران کے حل کا مسئلہ ہے۔یہ لانگ مارچ اسلام آباد یہی فریاد لے کر جارہا ہے انکی روٹی کیوں چھنی جارہی ہے۔گوادر کی آبادی سے جینے کا حق چھینا جاتا ہے۔عالمی معیار کا پورٹ بنانے سے گوادر کے مسائل حل نہیں ہونگے۔

READ  جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک، ہزاروں زخمی کیے گئے، ابوالفضل شکارچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں