بھارت: قومی شوٹنگ کوچ 17 سالہ نیشنل شوٹر سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

National shooting coach arrested for raping 17-year-old national shooter

بھارت میں شوٹنگ کے قومی کوچ کو ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کوچ انکوش بھردواج پر 17 سالہ نیشنل شوٹر نے ریپ کا الزام لگایا ہے۔

نوجوان شوٹر نے دہلی میں ہونے والے شوٹنگ ایونٹ کے لیے پرفارمنس کے جائزے کے دوران کوچ پر ہوٹل میں مبینہ ریپ کا الزام لگایا۔

ہریانہ پولیس نے شوٹر کے ریپ کے الزام کے بعد کوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شوٹر کی فیملی کی تفصیلی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ضروری کارروائی بھی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فرید آباد پولیس نے ہوٹل سے سی سی ٹی وی بھی طلب کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکوش بھردواج کو معطل کر کے ایسوسی ایشن نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

READ  بھارت میں معروف گلوکار دیوالی کے لائیو کنسرٹ میں اسٹیج پر گرکر ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں