سکیورٹی خدشات: اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو سروس کا روٹ محدود کردیا گیا

Orange Line train and Lahore Metro service routes restricted

لاہور: سکیورٹی خدشات کے باعث اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو کا روٹ محدود کردیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے اور سروس اب صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس اور اورینج لائن ٹرین کی جزوی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔

READ  لاہور میں مون سون بارشیں کرکٹرز کی ٹریننگ میں رکاوٹ بن گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں