لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال

PIA

لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کا آپریشن بحال کر دیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کیا گیا تھا۔

تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ بند کیے جانے والے ائیرپورٹس کو آپریشن کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کا آپریشن بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی ائیرپورٹ کا آپریشن فی الحال معطل رہے گا۔

ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

READ  پاکستان آرمی میڈیکل ٹیم کی دماغ کی کامیاب سرجری، نوجوان کی جان بچا لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں