آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے پر بھارتی لیجنڈز کا کھیلنے سے انکار، پاک بھارت میچ منسوخ

Pakistan-India match canceled

ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ( ڈبلیو سی ایل) میں کل ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

دونوں ٹیموں نےکل اتوار کے روز برمنگھم میں آمنے سامنے ہونا تھا, ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے جن شائقین نے میچ کے ٹکٹس خریدے تھے ان کو پیسوں کی واپسی کا یقین دلایا گیا ہے۔
ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز کے پہلے میچ میں محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پہلے یہ مطالبہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔
بھارتی میڈیا میں بھی واویلا کیا گیا کہ آخر یہ میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے، پریشر بڑھنے کے بعد منتظمین نے میچ منسوخ کرنے کو ہی مناسب سمجھا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے باقی میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

READ  پی ایس ایل کی7 ویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خرید لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں